ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ڈٓکٹروں کا احتجاج

اڈپی میں اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ڈٓکٹروں کا احتجاج

Sun, 08 Jan 2017 14:44:23    S.O. News Service

اڈپی 8/جنوری (ایس او نیوز)سنیچر ۷ /جنوری کو اڈپی میں بھی کاروار ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے خلاف ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف نے اڈپی کلاک ٹاورکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

سرسی میں ڈاکٹروں پر اننت کمار نے جو حملہ کیا تھا اس کی مذمت کرتے ہوئے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت منائے گئے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈاکٹروں نے کچھ گھنٹوں کے لئے اپنے کلینک بندرکھے اور کلاک ٹاور کے پاس دھرنا دیا۔جہاں اننت کمار کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ کرمیمورنڈم پیش کیا جس میں خاطی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


Share: